۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کوہ پیمائی

حوزہ/ بسیج کے جوان خطّے میں جب بھی ناگہانی آفات اور انسانی جانوں کی بازیابی کے نوبت آئے تو اُس وقت ہمیشہ امداد اور باز آبادکاری کیلئے آمادہ رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل لداخ ہندوستان سے موصولہ خبروں کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے رضا کار جوانوں کی تنظیم بسیج امام (آئی کے ایم ٹی) کے زیر اہتمام اتوار کو  بسیج کے رضاکاروں کیلئے کوہ چھو تک کرگل کے سنگلاخ پہاڑیوں میں کوہ پیمائی کا ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ جس میں متعدّد جوانوں نے شرکت کی۔کوئی پیمائی کے اس پروگرام میں کوہ پیمائی کے ماہر  محمد مصطفیٰ نے بطور مربی شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بسیج کے جوان خطّے میں جب بھی ناگہانی آفات اور انسانی جانوں کی بازیابی کے نوبت آئے تو اُس وقت ہمیشہ امداد اور باز آبادکاری کیلئے آمادہ رہتا ہے۔بسیج کے ان رضاکاروں نے پچھلے دہائی میں خطّے کے اندر امداد اور باز آبادکاری کے بہترین کام انجام دیا ہے۔جن میں سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور کشمیر کے سیلاب میں امدادی ٹیم کی روانگی و زوجیلا جیسے خطرناک دروں میں سے حادثہ کا شکار افراد کے لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کرنا اور مریضوں کو خون کا عطیہ دینا و سردیوں کے دوران غریبوں میں مفت ملبوسات کی تقسیم کاری، دورافتادہ دیہاتوں میں سردیوں کے دوران غریب بچوں کو مفت ٹیوشن کا انتظام اور کورونا کے وقت مقامی انتظامیہ کو تعاون دینے کا کام شامل ہے۔ ان سارے کاموں کو بسیج کے دسیوں جوان رضاکارانہ اور خود جوش بنیادوں پر انجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس تربیتی پروگرام کو شہید دانشمند اسلام کے نام سے عملیات شہید محسن فخری زادہ کا نام دیا گیا ہے اور اس سے جوانوں کے امدادی کاموں میں مزید پیشرفت ہونے کی اُمید کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .